ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کی جا چکی ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں۔
ارطغرل غازی پاکستان میں یوٹیوب پر سب سے زیاد دیکھا جانے والا ڈراما بھی بن چکا ہے ، پاکستانی مداح سوشل میڈیا پراس ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی بھی آئے دن تعریفیں کرتے رہتے ہیں اور ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے کوئی نہ کوئی ٹرینڈ سامنے آتا رہتا ہے۔
آج کل انٹر نیٹ پرارطغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کر نے والے اداکار انجین التان دوزیتان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر بے حد وائرل ہو گئی ہیں ۔
ان تصاویر کو گزشتہ ہفتے ارطغرل (انجین التان ) نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر مداحوں کی جا نب سے بے حد پسند کی گئی۔
دنیا بھر میں ارطغرل کے مداح مو جود ہیں جو کہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی جاننا چا ہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ تصاویر آئی اور چھا گئی۔
واضح رہے کہ انجین التان دوزیتان نے سلیمان شاہ اور حلیم ہاتون کے تیسرے بیٹے ارطغرل غازی کا کردار ادا کیا ہے وہ غینڈز الپ ، سیوسی بے ، اور سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی اول کے والد بھی ہیں۔
یہ سیریز کا مرکزی کردار ہیں ، جسے شائقین نے سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔
انجین التان (ارطغرل غازی) نے 2014 میں شادی کی اور اب نا صرف یہ اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کر رہے ہیں بلکہ ان کے 2 بچے بھی ہیں۔
پاکستان سے ملنے والی بے پناہ محبت کے بعد اداکار انجین التان دوزیتان اور ان کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیج ( حلیمہ سلطان ) نے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔