ارسلان خان اور حرا خان کی ’وٹ جھمکا‘ ڈانس ویڈیو وائرل

ارسلان خان اور حرا خان کی ’وٹ جھمکا‘ ڈانس ویڈیو وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی ارسلان خان اور حرا خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے گانے ’وٹ جھمکا‘ پر ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ دونوں اس ویڈیو میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے گانے’وٹ جھمکا‘پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

حرا خان  اور ارسلان خان کی اس ڈانس ویڈیو کو ساتھی اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

صبور علی نے ان دونوں کے ڈانس ویڈیو کو’بہترین‘ قرار دے دیا۔

نازش جہانگیر نے اس ڈانس ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ’میں کرن جوہر کو ٹیگ کر رہی ہوں‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ حرا خان اور اداکار ارسلان خان نے رواں برس فروری میں شادی کی ہے۔

دونوں فنکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر ہی دلچسپ ریلز اور ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں