‘ارتغرل’ کے مداحوں نے ڈرامے میں کوہلی اور عثمان شنواری کا ہم شکل ڈھونڈ لیا


وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر  پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر  حال ہی میں نشر کیے جانے والے شہرہ آفاق ڈرامے ارتغرل کے ہر جگہ چرچے ہو رہے ہیں۔

ترکی سمیت دنیا کی مختلف زبانوں میں ڈب کر کے چلایا جانے والا ڈرامہ ارتغرل پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔

پاکستان میں ارتغر ل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ  یہ ڈرامہ یوٹیوب پر پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا ہے۔

دوسری جانب ارتغرل ٹوئٹر  پاکستان کے ٹرینڈنگ پینل پر  سرفہرست ہوتا ہے جب کہ ڈرامے کی کردار ‘حلیمہ’ بھی خوب مقبول ہو رہی ہیں۔

لیکن اب ارتغرل کے مداحوں نے ڈرامے میں بھارتی کرکٹر  ویرات کوہلی اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری کے ہم شکل کو  بھی ڈھونڈ لیا ہے۔

Mohammad Amir

@iamamirofficial

@imVkohli brother is it you m confused 😂

View image on Twitter
4,427 people are talking about this

اس ضمن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں انھوں نے ڈرامے کے ایک کردار کی تصویر شیئر کی جو کہ کافی حد تک ویرات کوہلی سے مشابہت رکھ رہا تھا۔

RoMeoo@RomanRaza4

Usman Shinwari Jani is that you..

View image on Twitter
See RoMeoo’s other Tweets

دوسری جانب ایک صارف نے ارتغرل کے ایک اور کردار کی تصویر شیئر کی جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری سے مل رہا تھا۔

 بعدازاں ٹوئٹر پر ویرات کوہلی اور عثمان شنواری جیسے دکھنے والے ارتغرل کے کرداروں کی تصاویر کو شیئر اور ری ٹوئٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں واقعی کھلاڑیوں سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں