بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی نئی لگژری گاڑی خرید کر اپنی شاندار کلیکشن میں اضافہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ لگژری اور منفرد خصوصیات والی نئی مرسڈیز مے باچ جی ایل ایس 600 خرید کر گھر لے آئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مرسڈیز بینز کے فرنچائز پارٹنر کے آفیشل پیچ پر شیئر کی گئی تصاویر اور اس کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ نیتو کپور نے مرسڈیز کی لگژری گاڑی خریدنے کے بعد اس کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد کی اور خوشی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب مرسڈیز بینز کے فرنچائز پارٹنر کے آفیشل پیج نے بھی اداکارہ کو مبارک باد پیش کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات کی ملکیت میں ایس یو وی ہے، جن میں ارجن کپور، آیوشمان کھرانہ اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔