اداکارہ عائشہ عمر کی ورک آؤٹ کرتے ہوئے انتہائی بولڈ ویڈیو وائرل

اداکارہ عائشہ عمر کی ورک آؤٹ کرتے ہوئے انتہائی بولڈ ویڈیو وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر کی ورک آؤٹ کرتے ہوئے انتہائی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عائشہ عمر کو جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ ان کے ٹرینر بھی موجود ہیں ، جو انکی ورزش میں مدد کر ہے ہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر اداکارہ عائشہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد وہ ناقدین کے نشانے پر آگئیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے بلیک رنگ کا گلیمرس مغربی انداز کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور بولڈ پوز دے رہی تھیں۔

اداکارہ کی یہ تصاویر کچھ مداحوں کو پسند آئیں جبکہ کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

کچھ تصاویر میں عائشہ عمر نے غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں