بالی وڈ اداکارہدیپیکا پڈوکون کی جم میں خراٹے لیتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ دیپیکا اور کترینہ کیف کو جم میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں اداکارہ کترینہ نے دیپیکا کی ورزش کے دوران خراٹے لیتے ہوئے ویڈیو بنالی۔
اس ویڈیو کو اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ میں جم میں بہت محنت کررہی ہوں۔
وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اپنی اگلی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ کترینہ کیف کو فلم بھوت، میری کرسمس اور ٹائیگر میں دیکھا جائے گا۔