بھارتی اداکارہ اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے نئے گھر کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
اداکارہ نے بمبئی کے علاقے بیندرا میں ایک نیا ڈوپلیکس گھر خریدا ہے، جو کہ یونین پارک روڈ پر واقع کوبیلیسک بلڈنگ میں ہے۔
یہ ڈوپلیکس ہاؤس پہلی اور دوسری منزل پر قائم دو اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے، جس میں ایک پرائیویٹ گارڈن ، سوئمنگ پول اور پہلے سے ہی پارک شدہ 5 گاڑیاں شامل ہیں۔
جھانوی کپور نے اپنا نیا گھر 65 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے جبکہ پاکستانی کرنسی کے مطابق اس گھر کی قمیت 1 ارب سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ اداکارہ کا تیسرا رئیل اسٹیٹ معاہدہ ہے۔
اس سے قبل انہوں نے دسمبر 2020 میں جوہو میں 39 کروڑ بھارتی روپے میں ایک ٹرپلیکس خریدا تھا جسے مارچ 2022 میں اداکار راج کمار راؤ کو 44 کروڑ میں فروخت کیا گیا۔