اداکارہ ثناء نادر شاہ کی رخصتی ہوگئی

اداکارہ ثناء نادر شاہ کی رخصتی ہوگئی


جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’منت مراد‘ میں مراد کی چھوٹی بہن نگی کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا نادر شاہ کی رخصتی ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی رخصتی کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں۔

سینئر اداکارہ فرح نادر کی بیٹی و اداکارہ ثناء نادر نے اپنی زندگی کے اس پُر مسرت موقع پر گہرے سُرخ و سُنہرے جوڑے کا انتخاب کیا، جس میں ان کی خوبصورتی جاذب نظر آ رہی تھی۔

ثناء نادر شاہ کے دولہا نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر سفید شلوار قمیص مرون ویسٹ کورٹ کے ساتھ زیب تن کیا اور اس کے ساتھ کریم شال اور پگ بھی پہنی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس فروری میں ان کی منگنی کی تصاویر سامنے آئیں تھی جبکہ دسمبر 2023 کے اختتام پر ان کی مایوں اور نکاح کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں