سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر نے بالی ووڈ اداکار ارباز خان سے اپنی مشابہت پر ردعمل دیا ہے۔
پرائم ویڈیو انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل نے ایک پوسٹ شیئر کی جس کا عنوان تھا ‘راجر فیڈرر کا ارباز خان سے مشابہت پر ردعمل’۔
اس کلپ میں راجر فیڈرر سے ارباز خان سے مشابہت کے بارے میں پوچھا گیا تو سوئس ٹینس اسٹار کا جواب کچھ یوں تھا “کافی مزے کی بات ہے۔ سوشل میڈیا ایک عجیب جگہ ہے اور میں بہت ساری چیزیں دیکھتا ہوں اور میں نے واقعی میری اور ارباز خان کی تصویر دیکھی ہے۔”
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے راجر فیڈرر نے کہا کہ “آپ جانتے ہیں، شکل و صورت کی مماثلت ہے جو تقریباً ایک جیسی صورت ہے۔ لوگ سوشل میڈیا پر کیسے یہ چیزیں ڈھونڈتے ہیں اور انہیں اکٹھا کرتے ہیں اور یہ بار بار سامنے آتی رہتی ہیں۔ اچھی بات ہے اور امید ہے کہ ایک دن ان سے ملوں گا۔”