اداکار اسامہ خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

اداکار اسامہ خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

 اسامہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ’الحمدللّٰہ!‘

اداکار نے مزید لکھا کہ میں گولڈن ویزے کا اعزاز دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔

اسامہ خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے پاکستانی بلاگر محمد معظم قریشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں