بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کے ترجمان نے اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی پر ملنے والے مہنگے تحائف کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار سنیل شیٹی کے ترجمان نے شادی پر ملنے والے تحائف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، ہماری میڈیا سے درخواست ہے کہ ایسی کوئی بھی خبر شائع کرنے سے پہلے ہم سے تصدیق کرلیں ‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوبیاہتا جوڑے کو شادی پر ملنے والے پُرتعیش تحائف سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اداکار سنیل شیٹھی اور ان کی اہلیہ مانا شیٹھی نے بیٹی اور داماد کو ممبئی میں50 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا اپارٹمنٹ دیا۔
سابق کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی بی ایم ڈبلیو گاڑی اور سابق کپتان ایم ایس دھونی نے 80 لاکھ بھارتی مالیت کی ننجا بائیک دی۔
سلمان خان نے ایک کروڑ 64 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی کار، جیکی شروف نے 30 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی اور ارجن کپور نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا ڈائمنڈ بریسلٹ دیا۔