بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مسافر بس دودھ سپلائی کرنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، ڈبل ڈیکر بس بہار سے دہلی جارہی تھی، لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر بس پیچھے سے دودھ کے ٹینکر سے ٹکرائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس کو بھی بری طرح نقصان پہنچا جبکہ مسافروں کا سامان بھی تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ آج صبح پیش آیا، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔