پاکستان کے معروف لکھاری، دانشور اور مزاح نگار انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود نے کہا ہے کہ ابو سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلال مقصود نے انور مقصود کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ یہ جعلی اکاؤنٹ ہے۔
مشہور زمانہ میوزک بینڈ اسٹرنگس کے بانی بلال مقصود کا کہنا ہے کہ ابو کے نام سے بنائے گئے سارے اکاؤنٹس جعلی ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جن ویڈیوز میں آپ انہیں بات کرتے ہوئے دیکھتے ہیں وہ صرف اصلی ہیں۔
بلال مقصود کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی تصاویر کے ساتھ شیئر کیے جانے والے اقتباسات بھی ان کے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں انور مقصود نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر میرا آفیشل اکاؤنٹ ’AnwarMaqsood01‘ کے نام سے ہے۔