ابرارالحق نے بطور چیئرمین ہلال احمر پاکستان عہدے کا چارج سنبھال لیا


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و گلوکار ابرار الحق نے بطور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

چیئرمین ہلال احمر پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ادارے کے حکام کی جانب سے ابرارالحق کو بریفنگ بھی دی گئی۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی بطور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی گئی تھی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ رولز کے مطابق چیئرمین کی مدت 3 سال کے لیے ہے اور بطور صدر میری مدت ملازمت 9 مارچ 2020 کو مکمل ہو گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں