اب فیکٹریوں میں کیمرے لگائے جائیں گے


فیکٹریوں میں کیمرے لگائے جائیں گے، اس ضمن میں ایف بی آر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس چوری روکنے کیلیئے ایف بی آر کی جانب سے بڑا اقدام اٹھالیا گیا ہے جس کے مطابق اب سے فیکٹریوں میں کیمرے لگائے جائیں گے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے الیکٹرانک مانیٹرنگ رولز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خام اور تیار مال کے وڈیو تجزیاتی عمل کے ذریعے چوری کا اندازہ لگایا جائیگا اور اس کے ساتھ ساتھ فیکٹری گیٹوں پر سنسر بھی لگائے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر میں سنٹرل کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس کی مدد سے مخصوص شعبوں میں قائم فیکٹریوں کی نگرانی کر کے ٹیکس چوری کا پتہ لگایا جائیگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں