کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
رکی پونٹنگ، گلین میگرا، مائیکل ہسی، میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، اسٹیورٹ کلارک اور مائیکل کلارک نے اینڈریو سائمنڈز کے بچوں کے ہمراہ اسکواڈ کا اعلان کیا۔
آل راؤنڈر مچل مارش کو آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس اور کیمرون گرین شامل ہیں۔
جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس اور گلین میکسویل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ جگہ بنانے میں ناکام رہے۔