آریان خان کا بوبی دیول سے ویب سیریز میں اداکاری کیلئے رابطہ

آریان خان کا بوبی دیول سے ویب سیریز میں اداکاری کیلئے رابطہ


شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان اپنی ویب سیریز کی ڈائریکشن میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان نے بوبی دیول سے ویب سیریز میں اداکاری کیلئے رابطہ کیا ہے۔

بوبی دیول پہلے بھی شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کیلئے کام کرچکے ہیں۔

اس ویب سیریز میں بوبی دیول نے پہلے بھی چند حصوں کیلئے کام کیا ہے اور اب وہ ستمبر میں باقی کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔

آریان خان نے ویب سیریز میں چند نئے ادکاروں کو بھی شامل کیا ہے اور اپنے ڈیبیو کیلئے بہت خوش ہیں۔

آریان نے پچھلے سال سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ویب سیریز کی اسکرپٹ مکمل کرلی ہے۔

اس سیریز کا نام ‘اسٹارڈم’ ہے جس کی 6 قسطیں ہوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں