نیوزی لینڈ کے بولر ولیم او رورکی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں کبھی آپ کا دن ہوتا ہے کبھی نہیں، آج میرا دن تھا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ولیم او رورکی نے کہا کہ میں محنت کر رہا ہوں اس لیے کامیاب ہوا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں سیکھنے آئے ہیں کیونکہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ولیم او رورکی نے مزید کہا کہ رزلٹ آپ کے حق میں ہو تو ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔