آئوڈائزڈ نمک پرٹیکس ختم کی جائے، چیئرمین سالٹ مینوفیکچررز

آئوڈائزڈ نمک پرٹیکس ختم کی جائے، چیئرمین سالٹ مینوفیکچررز


اسمٰعیل ستار چیئرمین سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان( ایس ایم اے پی) نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ آئوڈائزڈ نمک پر ٹیکس نہ لگائے۔

انکا کہنا تھا کہ  کویڈ 19 وبائی بیماری پہلے ہی نمک کی برآمدی منڈی کو مال برداری کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے بری طرح متاثر کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آئوڈائزڈ نمک سے استثنیٰ کو واپس لے لیتی ہے، تو اس سے عام آدمی کی زندگی گزارنے کی لاگت پر بہت بڑا اثر پڑے گا کیونکہ نمک ہر ایک کھانے کی اشیاء میں سب سے ضروری جزو ہے جسے انسان استعمال کرتا ہے۔

ایس ایم اے پی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ نمک نہ صرف ایک ضروری غذائی اجزاء ہے بلکہ اس کے صحت کے لیے بے شمار فوائد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر آئوڈائزڈ نمک جو کہ دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے ہارمونز بناتا ہے اور ساتھ ہی اضافی چربی کے ذخائر کو جلاتا ہے جو دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ہمیشہ ہمارے بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے نمک میں آیوڈین کے استعمال کو فروغ دیا ہے جو پہلے ہی رکی ہوئی نشوونما اور موٹاپے کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ضروری اشیاء پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کا یہ بے رحمانہ فیصلہ حد سے زیادہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں