یوٹیوب نے پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے نئی خصوصیات متعارف کرائیں

یوٹیوب نے پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے نئی خصوصیات متعارف کرائیں


یوٹیوب نے حال ہی میں اپنے پریمیئم سبسکرائبرز کے تجربے کو بڑھانے کے لیے کئی نئی خصوصیات متعارف کرائیں ہیں۔

گیزٹ360 کے مطابق، ان نئی خصوصیات میں موسیقی ویڈیوز کے لیے بہتر آڈیو کوالٹی، ویڈیوز کو تیز رفتار میں دیکھنے کا آپشن، اور آئی او ایس پر یوٹیوب شارٹس میں اپڈیٹس شامل ہیں جیسے پکچر ان پکچر موڈ اور اسمارٹ ڈاؤن لوڈ۔

اس کے علاوہ، یوٹیوب نے امریکی سبسکرائبرز کے لیے ایک مزید سستی سبسکرپشن پلان متعارف کرایا ہے جس میں محدود خصوصیات شامل ہیں۔

اس سبسکرپشن میں ایڈ فری یوٹیوب، گوگل ون کے ذریعے 2 ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج اور گوگل ون ممبران کے لیے دیگر فوائد شامل ہیں۔

یوٹیوب نے “جمپ ایہیڈ” فیچر بھی متعارف کرایا ہے جو پہلے موبائل ڈیوائسز پر دستیاب تھا اور اب ویب براؤزرز پر بھی دستیاب ہے۔

یہ فیچر صارفین کو ویڈیو دیکھتے وقت براہ راست اس کے بہترین حصوں تک پہنچنے کی اجازت دیتا ہے۔

آئی او ایس صارفین پکچر ان پکچر موڈ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جس سے وہ یوٹیوب شارٹس دیکھتے ہوئے اپنے ڈیوائس پر دیگر کام بھی کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، اسمارٹ ڈاؤن لوڈ فیچر خودکار طور پر آف لائن دیکھنے کے لیے تجویز کردہ شارٹس ڈاؤن لوڈ کرے گا۔

صارفین کو ویڈیوز کے تیز رفتار دیکھنے کے مزید آپشنز بھی ملیں گے، جس میں ویڈیوز کو معمول کی رفتار سے 4 گنا تیز دیکھنے کی صلاحیت ہوگی۔

ایک ایسا اے آئی ٹول جو ویڈیوز پر بات چیت کے لیے چیٹ بوٹ کی طرح کام کرتا ہے، جلد ہی آئی او ایس پر دستیاب ہوگا۔

فی الحال یہ فیچر صرف یوٹیوب پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے امریکہ میں دستیاب ہے اور یہ انگریزی زبان میں کام کرتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں