شاہ رخ خان کی تین ماہ سے منت کے باہر بیٹھے فین سے ملاقات


بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان 2 نومبر کو 59 برس کے ہوگئے، انھوں نے اپنی سالگرہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ منائی۔

لیکن اس موقع پر ان کے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ایک پرستار کو کنگ خان کی جانب سے خصوصی تحفہ ملا اور انھوں نے اس پرستار سے نہ صرف ملاقات کی بلکہ اسکے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پرستار 95 دنوں سے (تین ماہ سے زیادہ) کنگ خان کی رہائش گاہ منت کے باہر ان سے ملاقات کا منتظر تھا اور بلآخر کنگ خان سے اسکی ملاقات ہوگئی۔

میڈیا کے مطابق اس پرستار کا نام شیر محمد ہے اور یہ تین ماہ سے زیادہ عرصے سے شاہ رخ خان کی رہائش کے باہر اس امید پر بیٹھا رہا کہ اسکی کنگ خان سے ملاقات ہوگی۔

شاہ رخ کے اس مداح کی پسندیدہ فلم کوئلہ ہے۔ بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ وہ ایک پلے کارڈ شاہ رخ خان کا منتظر رہا کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں