vریشم نے بار بار شادی سے متعلق سوال پر سر پکڑ لیا

vریشم نے بار بار شادی سے متعلق سوال پر سر پکڑ لیا


پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ ریشم نے بار بار شادی سے متعلق سوال پر سر پکڑ لیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ساتھی اداکار اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور مختلف امور پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دوران انٹرویو میزبان نے اداکارہ سے شادی سے متعلق ماضی میں بار بار کیا جانے والا سوال دہرا دیا، جس پر انہوں نے سر پکڑتے ہوئے کہا ’یار شادی والا سوال۔۔۔، مکمل جہاں تو کسی کو بھی نہیں ملتا‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ہمیشہ سے شادی کرنی ہے لیکن یہ نہیں چاہتی کہ شادی وقتی ہو، شادی کو زندگی بھر کے لیے نبھانا چاہتی ہوں مگر ایسا کوئی شخص نہیں ملا کبھی جس کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مجھے سمجھ نہیں آئے اور کچھ سے میں شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میری شادی ٹوٹے اور لوگ کہیں کہ یہ تو اداکارہ ہے، ان کی تو شادی ٹوٹنی ہے۔

ریشم کے مطابق یہ نصیب کی بات ہے، کوئی بادشاہ بھی اپنی بیٹی کے نصیب میں سب کچھ نہیں لکھ سکتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں