امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے 2023 کے سالانہ رپورٹ میں غیر ملکی تحائف کا انکشاف کیا ہے، جس میں امریکی صدر جو بائیڈن، فرسٹ لیڈی جِل بائیڈن، اور امریکی انٹیلی جنس حکام کو ملنے والے قیمتی تحفوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، جن کی قیمت لاکھوں ڈالر تک پہنچتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا تحفہ امریکی حکام کے درمیان سب سے مہنگا تھا۔ مودی نے فرسٹ لیڈی جِل بائیڈن کو 20,000 ڈالر کا ہیرے کا تحفہ دیا، جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے ایک اہم اشارے کے طور پر دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ، بھارتی حکام نے کشمیری مصنوعات امریکی انٹیلی جنس حکام کو تحفے میں دیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غمازی کرتے ہیں۔
پاکستان کا بھی ذکر اس رپورٹ میں آیا ہے، جہاں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 2022 میں امریکی صدر جو بائیڈن کو 525 ڈالر مالیت کا قالین تحفے میں دیا تھا۔