امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری، جلاوطنی

امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری، جلاوطنی


ٹرمپ کی انتظامیہ کا غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

امریکہ کی حکومت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے آغاز کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا اور سینکڑوں افراد کو فوجی طیاروں کے ذریعے جلاوطن کر دیا گیا۔

ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اپنے عہدے کی دوسری مدت کا آغاز اس عزم کے ساتھ کیا۔

نیوارک کے میئر رس جے باراکا نے ایک بیان میں کہا کہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ایجنٹس نے ایک مقامی ادارے پر چھاپہ مارا اور وہاں غیر دستاویزی افراد سمیت شہریوں کو بھی حراست میں لے لیا، بغیر کسی وارنٹ کے۔

ٹرمپ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ امریکہ میں موجود تقریباً 11 ملین غیر دستاویزی تارکین وطن کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جلاوطنی کی کارروائی کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں