برطانیہ کا پاکستان سے فوجی عدالتوں کی سزاؤں پر بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کا مطالبہ

برطانیہ کا پاکستان سے فوجی عدالتوں کی سزاؤں پر بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کا مطالبہ


برطانیہ نے پاکستان میں فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 افراد کی سزاؤں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ “فوجی عدالتیں شفافیت، آزادانہ نگرانی کی کمی اور منصفانہ مقدمے کے حق کو نقصان پہنچاتی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے لیکن بین الاقوامی معیارات کی پاسداری ضروری ہے۔ یورپی یونین نے بھی ان سزاؤں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے منافی ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی فوجی عدالتوں کی سزاؤں پر اعتراض کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں