شانگلہ میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کی جس سے دو اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
حکام نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔