ٹرمپ کی حلف برداری: وی وی آئی پی ٹکٹ صرف دو پاکستانی نژاد امریکیوں کو ملے، سرد موسم کے باعث کئی مہمان شرکت سے محروم

ٹرمپ کی حلف برداری: وی وی آئی پی ٹکٹ صرف دو پاکستانی نژاد امریکیوں کو ملے، سرد موسم کے باعث کئی مہمان شرکت سے محروم


رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ
ٹیکساس: ٹیکساس: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپٹل ہل میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کے حوالے سے کئی پاکستانی نژاد امریکی دعویٰ کر رہے تھے کہ انہیں اس تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ تاہم، ذرائع کے مطابق وی وی آئی پی ٹکٹ صرف دو پاکستانی نژاد امریکیوں کو دیے گئے، جن کا تعلق ریاست ٹیکساس سے ہے۔ ان میں آئل بزنس ٹائیکون سید جاوید انور اور معروف بزنس مین طاہر جاوید شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سید جاوید انور کو دو ٹکٹ دیے گئے تھے، جبکہ ایک ٹکٹ طاہر جاوید کو دیا گیا تھا۔ سید جاوید انور اپنی طبیعت کی ناسازی کے باعث تقریب میں شرکت نہ کر سکے اور انہوں نے اپنے ٹکٹ اپنے بیٹے اور بہو کو منتقل کر دیے، جنہوں نے ان کی جگہ تقریب میں شرکت کی۔
امریکہ آئے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس تقریب میں شرکت کیلئے ذاتی اور سفیر پاکستان کے ذریعہ کافی کوششیں کیں، مگر وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔ اسطرح باوجود واشنگٹن میں موجود ہونے کے، وہ اس تقریب کا حصہ نہ بن سکے۔ ہماری معلومات کے مطابق، صرف ایک ہی پاکستانی نژاد امریکی، معروف بزنس مین طاہر جاوید ہی شریک ہوسکے جبکہ پاکستان کے امریکہ میں سفیر سعید شیخ بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ مزید معلوم ہوا کہ شدید سردی کے باعث تقریب اندرونِ کیپٹل ہل منعقد کی گئی، جہاں پہلے سے صرف سیکشن تین اور چار میں موجود اہم شخصیات کو اند کپٹل ہل میں نشستیں فراہم کی گئیں۔ جسمیں صرف دو پاکستانی نژاد امریکی شامل تھے، کئی دوسرے پاکستانی نژاد امریکی افراد، جن کے پاس دور دراز نشستوں کے ٹکٹ تھے، وہ ایونٹ میں تبدیلی کے باعث اس اہم تقریب میں شرکت سے محروم رہے۔ دلچپس امر یہ ہے کہ، کئی پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اب بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ اس تقریب میں موجود تھے، حالانکہ وینیو کی تبدیلی اور خراب موسم کے باعث ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔

Texas:

ٹرمپ کی تقریب میں کس پاکستانی نے شرکت کی وڈیو جاری


اپنا تبصرہ لکھیں