حکام نے اتوار کو بتایا کہ ہندوستان میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں سات افراد، جن میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل تھا، ہلاک ہو گئے، جب یہ ہیلی کاپٹر ہمالیہ میں ایک مندر سے ہندو یاتریوں کو لے جا رہا تھا۔
یہ جان لیوا حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب جمعرات کو مغربی ہندوستانی شہر احمد آباد میں ایک مسافر طیارے کے رہائشی علاقے میں گرنے سے کم از کم 279 افراد کی ہلاکت پر لواحقین سوگ منا رہے ہیں۔
آفت ریسپانس کے اہلکار نندن سنگھ راجوار نے اے ایف پی کو بتایا کہ کیدارناتھ مندر، اتراکھنڈ ریاست میں پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر کے گرنے سے پائلٹ اور چھوں مسافر ہلاک ہو گئے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ “بہت افسوسناک خبر” کے بعد جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
ضلعی سیاحت کے عہدیدار راہل چوبے کے مطابق، حادثے کی وجہ غالباً خراب موسم تھا۔ یاتری موسم گرما کے دوران کیدارناتھ مندر کی طرف رخ کرتے ہیں جب اس جگہ تک رسائی ممکن ہوتی ہے، جو 3,584 میٹر (11,759 فٹ) کی اونچائی پر واقع ہے۔
ہندوستانی ہمالیہ میں مزارات کا دورہ کرنے کے خواہشمند، لیکن دشوار گزار ٹریکنگ سے بچنے کو ترجیح دینے والے، امیر یاتریوں کی خدمت کے لیے ہیلی کاپٹر چارٹر فرموں کی ایک کاٹیج انڈسٹری تیار ہوئی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی مندر کے راستے میں ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔