آج کے دور میں بالوں کا جھڑنا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، جو آلودگی، خراب غذا اور ذہنی دباؤ کے باعث ہوتا ہے۔
جبکہ بہت سے افراد مہنگے علاج اختیار کرتے ہیں، ایک سادہ اور قدرتی علاج بالوں کی دوبارہ افزائش اور مزید بالوں کے جھڑنے سے بچنے کا راز ثابت ہو سکتا ہے۔
ٹماٹر کا رس جو کہ آسانی سے دستیاب اور سستا ہے، وہ کئی غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ ٹماٹر وٹامن سی، وٹامن اے، بایوٹن اور زنک جیسے وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کے فولیکلز کو غذا فراہم کرتے ہیں اور بالوں کو مضبوط کرتے ہیں۔ ٹماٹر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بھی نقصان سے بچاتے ہیں، جس سے بال گھنے اور صحت مند رہتے ہیں۔
اس علاج کو استعمال کرنے کے لئے تازہ ٹماٹر کا رس نکال کر اسے خاص طور پر ان حصوں پر لگائیں جہاں بال کمزور یا پتلے ہو گئے ہوں۔ بہترین نتائج کے لئے اس علاج کو ہفتے میں دو بار دہرائیں۔
ایلو ویرا اور ٹماٹر کا رس ٹماٹر پیسٹ اور ایلو ویرا جیل کا مکسچر آپ کے بالوں کے لئے شاندار کام کر سکتا ہے۔ اس ماسک کو 45 منٹ کے لیے لگائیں اور پھر دھو لیں۔
یہ مکسچر بالوں کی افزائش کو تیز کرتا ہے اور آپ کے بالوں کو مزید گھنا اور صحت مند بناتا ہے۔
ناریل کے تیل اور ٹماٹر کا رس ایک اور مؤثر علاج یہ ہے کہ ٹماٹر کا رس اور ناریل کا تیل مکس کر کے ہلکا سا گرم کریں اور اسے رات بھر اسکالپ پر لگائیں، پھر صبح دھو لیں۔ یہ علاج بالوں کی افزائش کو فروغ دیتا ہے اور اسکالپ کو غذائیت فراہم کرتا ہے۔
ٹماٹر اور پیاز کا رس جو لوگ بالوں کی سست افزائش سے پریشان ہیں، ان کے لیے ٹماٹر اور پیاز کے رس کا مکسچر بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اس مکسچر کو جڑوں پر لگائیں، 30 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر ہلکے شیمپو سے دھو لیں۔
یہ قدرتی علاج آپ کی روٹین میں شامل کرنے سے آپ بالوں کے جھڑنے کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور صحت مند بالوں کی افزائش کو فروغ دے سکتے ہیں۔