شام میں حلب اور حما کے بعد ہزاروں افراد حمص سے نقل مکانی کر گئے

شام میں حلب اور حما کے بعد ہزاروں افراد حمص سے نقل مکانی کر گئے


شام کے شہر حمص میں حالیہ دنوں میں باغیوں کے حملے کے پیش نظر ہزاروں افراد نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر مغربی ساحلی علاقوں کی طرف پناہ لی ہے۔ اس دوران روسی فضائی بمباری کے باعث اہم سڑکوں کو تباہ کیا گیا تاکہ باغیوں کو ان تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

باغی گروپ “حیات تحریر الشام” کے زیر قیادت شہر حمص کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں تاکہ اس اہم شہر کو اپنے قبضے میں لے سکیں۔ حمص شام کے دارالحکومت دمشق کو شمالی علاقوں سے جوڑنے والا اہم راستہ ہے اور یہاں سے آنے والی نقل مکانی کو ایک بڑا مسئلہ سمجھا جا رہا ہے۔

حالات کے پیش نظر شہر حمص کے رہائشیوں سے باغیوں نے جدوجہد کی اپیل کی ہے، اور اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ان کے لیے اب وقت آ چکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں