غمزدہ وہیل اپنے مردہ بچے کو اٹھائے تیرتی رہی

غمزدہ وہیل اپنے مردہ بچے کو اٹھائے تیرتی رہی


  1. ایک وہیل جو اپنے بچے کی موت پر غمزدہ ہے، ایک بار پھر اپنے مردہ بچے کو اٹھائے ہوئے تیرتی دیکھی گئی ہے، جو 2018 کے واقعہ کی یاد دہانی کراتی ہے جب اس نے اپنے مردہ بچے کو ہزاروں میل کا فاصلہ طے کر کے اٹھایا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکہ کے ساحل کے قریب یہ وہیل، جو ایک ہزار میل تک اپنے بچے کے لاش کو اٹھا کر گئی تھی، اب اپنے ایک اور بچے کو اٹھائے ہوئے نظر آئی ہے۔

    ماہرین نے اس صورتحال کو اورکا کی آبادی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

    واشنگٹن میں قائم سینٹر فار وہیل ریسرچ نے بتایا کہ یہ وہیل، جسے طاہلیقوا یا جے 35 کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے مردہ بچے کے ساتھ دیکھی گئی ہے۔ طاہلیقوا ایک نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل کی وہیل ہے، جس کے مکمل خاتمے کا خطرہ موجود ہے۔

    یہ وہیل پہلے بھی 2018 میں خبروں میں آئی تھی، جب اس نے 17 دن تک سمندر میں اپنے بچے کے مردہ جسم کو اٹھائے تیرتی نظر آئی تھی۔

    ماہرین کے مطابق، اب تک اس وہیل کے دو مادہ بچے مر چکے ہیں، جب کہ اس کے دو زندہ بچے ہیں جن میں سے ایک 14 سال اور دوسرا 4 سال کا ہے۔

    جے 61، اس کے زندہ بچے میں سے ایک، کچھ ہفتے قبل پیدا ہوا تھا اور ابتدا میں سائنسدانوں کو اس کی صحت کے حوالے سے امید تھی، مگر جلد ہی انہیں اندازہ ہوا کہ یہ بچہ صحت کے مسائل کا شکار ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہیل اپنے بچے کو اٹھائے تیر رہی ہے اور اگر بچے کی لاش اس سے الگ ہو کر گرجاتی ہے تو وہ گہرائی میں غوطہ لگا کر اسے واپس لاتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وہیل جب تک یہ عمل دہرانے کے قابل رہے گی، تب تک ایسا کرتی رہے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں