پیغام: ڈونلڈ ٹرمپ نے 'بائیں بازو کے جنونیوں' کو جارحانہ کرسمس پیغام بھیجا

پیغام: ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘بائیں بازو کے جنونیوں’ کو جارحانہ کرسمس پیغام بھیجا


واشنگٹن: امریکی صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے موقع پر اپنے جذباتی اور تنقیدی پیغامات کے ذریعے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے دن تین درجن سے زائد پوسٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں انہوں نے “بائیں بازو کے جنونیوں” اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر تنقید کی۔ انہوں نے کینیڈا کو “51 واں امریکی ریاست” قرار دینے کی تجویز دی تاکہ وہاں کے ٹیکسوں میں 60 فیصد کمی کی جا سکے۔

ٹرمپ نے اپنے پیغامات میں چین کے غیر قانونی اثر و رسوخ پر بھی تنقید کی اور پاناما کینال پر امریکی کنٹرول کے مطالبات کو دہرایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں