سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات اور ای-فائلنگ پر پیش رفت کا جائزہ


سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ای-فائلنگ نظام کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا اور عدالتی اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا۔

بیان کے مطابق، چیف جسٹس نے عدالتی نظام میں رسائی، جوابدہی اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کا مقصد نہ صرف مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے بلکہ فریقین کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “فریقین عدالتی نظام میں بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں، اور ان کے ساتھ احترام سے پیش آنا عدلیہ کے تاثر کو بہتر بناتا ہے۔”

اجلاس میں قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانے اور موثر عدالتی طریقہ کار کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں