کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان: محکمہ موسمیات

کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان: محکمہ موسمیات


تاریخ: 18 جنوری 2025

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتے (آج) کو کراچی میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خشک اور ٹھنڈا رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ نے بتایا کہ شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید برآں، محکمہ موسمیات نے بندرگاہی شہر میں کم از کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہا۔

گزشتہ روز، محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش، اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی تھی جو 18 سے 20 جنوری تک جاری رہ سکتی ہے۔

کراچی میں ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی اور ژوب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، موسیٰ خیل، خاران، کیچ، پنجگور اور گوادر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں