آسکر 2025 کے پریزنٹرز کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا

آسکر 2025 کے پریزنٹرز کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا


97ویں آسکر ایوارڈز کے لیے ستاروں سے سجی پریزنٹرز کی فہرست کا بالآخر اعلان کر دیا گیا ہے۔

اوپرا ونفری، سلینا گومز، بین اسٹیلر، ولیم ڈیفو، گولڈی ہان، اسٹرلنگ کے براؤن، جو ایل وین، للی-روز ڈیپ، آنا ڈی آرماس، اور کونی نیلسن اس سال کے آسکر ایوارڈز میں بطور پریزنٹرز اسٹیج کی زینت بنیں گے۔

بدھ کے روز، ایگزیکٹو پروڈیوسر راج کپور اور کیتی ملن نے اس فہرست کی تصدیق کی۔

مشہور اداکار نِک آفرمین اس عالی شان ایونٹ کے ایناؤنسمنٹ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

وہ ڈیوڈ ایلن گریئر کے نقشِ قدم پر چلیں گے، جنہوں نے 2024 کے آسکر ایوارڈز میں یہ کردار ادا کیا تھا۔

اوپرا ونفری دو مرتبہ آسکر کے لیے نامزد ہو چکی ہیں، ایک بار ایوا ڈوورنے کی بہترین فلم “سلما” کی پروڈکشن پر اور دوسری بار اسٹیون اسپیلبرگ کی فلم “دی کلر پرپل” میں اپنی اداکاری پر۔

2012 میں، اوپرا کو جین ہرشولٹ ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

سلینا گومز اس سال کی سب سے زیادہ نامزد ہونے والی فلم “ایمیلیا پیریز” کا حصہ ہیں، جبکہ جو ایل وین کو بریڈی کوربیٹ کی فلم “دی بروٹلسٹ” کے لیے نامزدگی ملی ہے۔

یہ تمام ستارے پہلے سے اعلان کردہ پریزنٹرز کی فہرست میں شامل ہوں گے، جن میں ہالی بیری، پینیلوپ کروز، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، ایلے فیننگ، ووپی گولڈ برگ، اسکارلیٹ جوہانسن، جان لیتھگو، کلین مرفی، ایمی پولر، ڈیوائن جوئے رینڈولف، جون اسکویب، ایما اسٹون، اور بووین یانگ شامل ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ آسکر 2025 کی تقریب 2 مارچ کو منعقد ہو گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں