باجوڑ: کرکٹ میچ میں جھگڑا، 1جاں بحق، ڈی ایس پی سمیت 3 زخمی


اجوڑ میں کرکٹ فیسٹیول کے فائنل میں ٹیموں اور حامیوں کا جھگڑا ہوگیا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ڈی ایس پی باجوڑ بھی شامل ہیں۔

باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ کے فائنل میچ میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد ہاتھا پائی ہوئی اور کرسیاں بھی چل گئی، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ٹیموں کے کھلاڑی اور تماشائی ایک دوسرے پر لاتیں، گھونسے اور کرسیاں مارتے رہے۔ مشتعل شائقین وی آئی پی انکلوژر میں بھی داخل ہوگئے اور شیشے توڑ دیے۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا کھلاڑی کو آؤٹ قرار دینے پر ہوا، پولیس کی اضافی نفری نے اسپورٹس کمپلیکس کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، مزید ملزمان کو بھی ویڈیوز کی مدد سے جلد گرفتار کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں