اسپین: طوفانی بارشوں، سیلاب سے 51 افراد ہلاک


جنوبی اور مشرقی اسپین میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے، تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں صرف 8 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے گزشتہ ایک برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 51 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں حتمی اعداد و شمار بتانا قبل از وقت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کے سبب مکانات اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئے۔

سیلاب میں گھرے لوگوں کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

اسپین کے بیشتر علاقے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، متعدد علاقوں میں سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں