سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز کی تصدیق، ملک بھر میں تعداد 39 ہوگئی


سندھ میں مزید دو نٸے پولیو وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل ای او سی نے سندھ سے دو مزید پولیو کیسز کی تصدیق کردی، متاثرہ  بچوں میں ضلع سانگھڑ سے ایک لڑکی اور ضلع میرپور خاص کا ایک لڑکا شامل ہے۔

نئے کیسز کے بعد مجموعی طور پر ملک بھر سے رپورٹ کیسز میں سے بلوچستان سے 20، سندھ سے 12، کے پی 5 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق اس سال میرپور خاص اور سانگھڑ سے پولیو کے یہ پہلے کیسز ہیں


اپنا تبصرہ لکھیں