کراچی: سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات 15 مارچ 2025 سے شروع ہوں گے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل 2025 سے منعقد ہوں گے۔
میٹرک کے نتائج 15 جولائی تک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج 15 اگست تک جاری کیے جائیں گے۔ اسکولوں کا نیا تعلیمی سال 1 اپریل 2025 سے شروع ہوگا، جبکہ کالجز کا تعلیمی سال 1 اگست 2025 سے آغاز کرے گا۔
گرمیوں کی چھٹیاں 1 جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، جبکہ سردیوں کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک مقرر کی گئی ہیں۔ کمیٹی نے عوامی تعطیلات کے شیڈول کا بھی اعلان کیا۔