سندھ میں تعلیم کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے، مفتاح اسماعیل


عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔ 

کراچی میں جنگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح تک ملنے چاہئیں، اہم اختیارات بلدیاتی اداروں کو ملنا چاہیے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا ہمیں سی پیک سے جو فائدہ اٹھانا چاہیے تھا وہ نہیں اٹھایا، انٹرنیٹ کے مسائل ہوتے رہتے ہیں۔

انھوں نے کہا یہ شارک بار بار ہمارے کیبل کو ہی کھا جاتی ہے۔ساتھ میں ایک اور ملک کا کیبل جاتا ہے اسے کچھ نہیں ہوتا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا معیشت میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا نظام ہے، ہماری جنریشن نے آپ لوگوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ جو مواقع ہمیں حاصل تھے وہ آپ کو نہیں ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں