شوہر نے 6 برس تیمار داری کرنے والی خاتون کو صحتیابی کے بعد چھوڑ کر دوسری شادی کرلی


ملائیشیا کی ایک خاتون جس نے ایک کار ایکسیڈنٹ کے بعد بستر سے لگ جانے والے اپنے زخمی شوہر کی چھ برس تک تیمار داری کی، جسے شوہر نے صحتیابی کے بعد طلاق دے کر دوسری شادی رچالی۔

مذکورہ بالا خاتون جس کا نام نور سیازوانی ہے اس نے شوہر کی تیمار داری کے دوران روزمرہ کی زندگی کو سوشل میڈیا کے ذریعے دستاویزی بنایا۔

جس میں شوہر کو ایک نیسو گیسٹرک ٹیوب کے ذریعے فیڈنگ، بستر پر ڈائپرز کی تبدیلی اور نہلانے میں مدد سمیت سب کچھ ڈاکیومنٹ کیا۔

نور سیازوانی کا شوہر کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے بستر پر رہا اس دوران اس خاتون نے اس کا بھرپور انداز میں خیال رکھا۔

اسکی اس خدمت پر صرف فیس بک پر اس کے 32 ہزار پرستار موجود ہیں، جنھیں جب اسکے شوہر کا حالیہ اقدام کا پتہ چلا تو انھیں سخت دھچکا لگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں