وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے


وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ان کا استقبال کیا۔

قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھا۔

اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود ملاقات کریں گے، وزیراعظم قطر میوزیم میں منظر آرٹ ایگزیبیشن کا افتتاح بھی کریں گے۔

وفاقی وزراء خواجہ آصف،جام کمال، محمد اورنگزیب اور عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے ریاض سے قطر روانہ ہوئے تو ریاض کے نائب گورنر شہزادہ عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔

پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستانی و سعودی اعلیٰ سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشییٹیو میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی دو طرفہ ملاقات ہوئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں