بوسنیا کی جابلانیکو جھیل میں شدید خشک سالی کی وجہ سے پانی کی کمی

بوسنیا کی جابلانیکو جھیل میں شدید خشک سالی کی وجہ سے پانی کی کمی


بوسنیا: بوسنیا کی جابلانیکو جھیل جو پہلے سیاحوں کے لیے ایک بڑی کشش تھی، اس سال کی شدید خشک سالی کی وجہ سے تقریباً خشک ہو چکی ہے۔ جھیل کے پانی کی سطح میں اتنی کمی آئی ہے کہ کشتیوں کو خشکی پر چھوڑا گیا ہے اور جھیل کا بیشتر حصہ خالی پڑا ہے۔

اس علاقے کے رہائشی سلیحہ کلیانین نے کہا کہ اس سال بارشوں کی کمی نے جھیل کے پانی کی سطح کو خطرناک حد تک کم کر دیا ہے، جس کا اثر نہ صرف سیاحت پر پڑا بلکہ قریبی توانائی کے پلانٹس کی پیداوار پر بھی پڑا ہے جو اس جھیل کے ڈیم پر انحصار کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں ایسے خشک سالی جیسے واقعات کو بڑھا رہی ہیں، اور اس کے نتیجے میں علاقے میں مٹی کے پھسلنے جیسے قدرتی آفات بھی بڑھ گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں