سلینا گومز نے فلم “ایمیلیا پیریز” اور سیریز “اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ” کے لیے گولڈن گلوب کی دو نامزدگیاں حاصل کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کوسٹار زوئی سالڈانا کا شکریہ ادا کیا۔ “ایمیلیا پیریز” میں سلینا ایک ڈرامائی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ ان کی ہولو سیریز نے مسلسل پذیرائی حاصل کی ہے۔ گولڈن گلوب ایوارڈز 5 جنوری کو نشر ہوں گے۔