پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر صفائی آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔