: سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے اہل خانہ اور گھریلو کارکنوں کے لئے اقامہ کی تجدید کی اجازت دی

سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے اہل خانہ اور گھریلو کارکنوں کے لئے اقامہ کی تجدید کی اجازت دی


سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی ملازمین کے اہل خانہ اور گھریلو کارکن اب سعودی عرب کے باہر بھی اپنے اقامے کی تجدید کر سکتے ہیں۔
یہ خدمات Absher اور Muqeem پلیٹ فارمز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، سعودی عرب کے باہر مقیم رہائشی اب اپنے ایک یا متعدد ایگزٹ اور ری انٹری ویزوں کی مدت بھی بڑھا سکتے ہیں۔
جوازات نے بتایا کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین کو وزارت داخلہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارمز Absher اور Muqeem پر جا کر ضروری سروس فیس ادا کرنا ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں