سرگودھا پولیس نے 22 روز قبل اغوا ہونے والا تاجر بازیاب کرالیا


پنجاب پولیس نے 22 روز قبل سرگودھا سے اغوا ہونے والے تاجر کو بازیاب کرالیا۔

سرگودھا کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تاجر کی بازیابی پر پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے بتایا کہ 22 روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کو بازیاب کرالیا گیا، بازیابی ضلع نوشہرہ کی پولیس کے ساتھ مل کر ممکن بنائی گئی۔

ڈی پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ اغوا کاروں کے اہم کارندے گرفتار ہوئے ہیں، مزید گرفتاریوں کےلیے آپریشن جاری ہے۔

اسد اعجاز ملہی نے یہ بھی کہا کہ تاجر کو 14 اکتوبر کو مسجد کے باہر سے نماز فجر کے وقت اغوا کیا گیا تھا، جس کی بازیابی کےلیے اغوا کاروں کو تاوان کی کوئی رقم نہیں دی گئی ہے۔

اہل خانہ نے ڈی پی او اور بازیاب کرانے والی ٹیم کو ہار پہنائے جبکہ مغوی کا کہنا تھا کہ علم نہیں ملزمان مجھے کہاں لے کر گئے، بازیابی پر پولیس کا شکر گزار ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں