ساہیوال: مریض کے انتقال پر ڈاکٹرز برخاست، عملے کا احتجاج


ساہیوال میں مریض کے انتقال پر ڈاکٹرز کی برخاستگی کی وجہ سے ڈاکٹرز او پی ڈیز بند کر کے ایڈمن بلاک کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث مریضوں اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وائی ڈی اے ساہیوال کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں سروسز مکمل بند ہیں۔

صدر وائی ڈی اے کا کہنا ہے کہ شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور برخاستگی کے آرڈرز کو فوری واپس لیا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں