بھاگ ارجن بھاگ! پاکستانی سپر اسٹارز حانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا آخری شو منسوخ، تنازعات کے بعد پاکستان واپسی کی تیاریاں !
رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ
واشنگٹن: پاکستانی سپر اسٹارز حانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا امریکی دورہ، جو مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ ہونا چاہیے تھا، تنازعات اور ناکامیوں کے باعث مایوس کن ثابت ہوا۔ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والا آخری شو، جو انتہائی متوقع تھا، اچانک شو کے دن صرف سات گھنٹے پہلے منسوخ کر دیا گیا۔ مقامی آرگنائزرعقیلہ حیات نے اس ایونٹ کی کامیابی کے لیے کئی مہینے محنت کی، لیکن فنکاروں کے رویے اور ان کے شوز کی ناقص کارکردگی نے تمام توقعات پر پانی پھیر دیا۔ یہ کہنا مبالغہ نہیں ہوگا کہ ان کی امریکہ میں موجودگی نے “بھاگ ارجن بھاگ” کے مشہور فلمی ڈائیلاگ کو حقیقت کا رنگ دے دیا، کیونکہ تمام تنازعات کے بعد یہ دونوں سپر اسٹار واپس پاکستان بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی شو کی منسوخی کے پیچھے کی کہانی
جاگو ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی کی آرگنائزرعقیلہ حیات نے انکشاف کیا کہ شو کے دن صبح انہیں بتایا گیا کہ پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔ عقیلہ، جو اپنے گھر سے دو گھنٹے کا سفر کر کے واشنگٹن کے ایرپورٹ پہنچیں، یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ فنکار فلائٹ پر نہیں آئے۔عقیلہ حیات کے مطابق، فہد مصطفیٰ کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں اور اپنے کمرے سے باہر نہیں نکل رہے، جبکہ حانیہ عامر نے کھانسی اور بیماری کا بہانہ بنا کر آنے سے انکار کر دیا۔ عقیلہ نے جاگو ٹائمز کو بتایا کہ شو کی تیاریوں کے دوران انہوں نے انتھک محنت کی تھی، لیکن حانیہ کی مینیجر اور فہد کے غیر پیشہ ورانہ رویے نے انہیں اور ان کی ٹیم کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔ عقیلہ کا کہنا تھا کہ حانیہ عامر سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کر رہی تھیں، جبکہ دوسری جانب بیماری کا بہانہ کر کے شو منسوخ کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ محض بہانہ تھا۔
شکاگو شو کا تنازعہ
شکاگو میں ہونے والے شو کے بعد ایک ٹک ٹاکر، عینی خان نے فنکاروں سے سوال کیا کہ وہ ڈیلس ایونٹ میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے کیوں پہنچے۔ اس سوال پر حانیہ اور فہد نے جواب دینے کے بجائے منہ پھیر لیا، اور ان کی مینیجر نے بدتمیزی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کا فون چھین لیا اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، ویڈیو اسلیئے محفوظ رہی کہ ڈیلیٹ فائیل سے ڈیلیٹ کرنے کیئے پاسورڈ درکار تھا اور عینی نے اپنا پاسورڈ دینے سے انکار کردیا یہ وڈیو جاگو ٹائمز کو فراہم کی گئی، جس سے فنکاروں کی غیر پیشہ ورانہ رویے کا پردہ فاش ہوا۔
عقیلہ حیات کا ردعمل اور قانونی پہلو
واشنگٹن کی آرگنائزرعقیلہ حیات نے بتایا کہ شو کی منسوخی کی وجہ سے ان کی محنت اور شہرت کو دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سنگل مدر ہیں اور ان کے لیے ایونٹ آرگنائزنگ نہایت محنت طلب کام ہے۔ شو کی منسوخی سے انہیں مالی نقصان تو نہیں ہوا، کیونکہ ٹکٹوں کی رقم واپس کر دی گئی، لیکن اسپانسرز اور ان کی ٹیم کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا جنہوں نے کھانے اور ہال سمیت دیگر انتظامات پر کافی رقم خرچہ کی، اسکی وجہہ سے انکی ساکھ کو دھچکہ لگا ہے۔
امریکی قوانین کے مطابق، اگر تمام آرگنائزر مل کر ان معاملات پر شکایت درج کرائیں تو نیشنل پروموٹر عارف خان اور پاکستانی فنکاروں کے خلاف یہ ایک فیڈرل مقدمہ بھی بن سکتا ہے، اسطرح فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیشنل پروموٹر کو بھی قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مداحوں کی مایوسی
امریکہ میں فہد مصطفیٰ اور حانیہ عامر کے ڈراموں کے مداح، جو ان سے محبت کرتے تھے، ان کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے سخت مایوس ہوئے۔ دونوں فنکاروں کی مقبولیت ان تنازعات کے بعد شدید متاثر ہوئی ہے، اور وہ اب انکی نظروں میں سپر اسٹار سے عام فنکار بن کر رہ گئے ہیں۔
مزیدتفصیلات اور انکشافات اور ویڈیوز کے لیے جاگو ٹائمز کی ویب سائٹ وزٹ کریں: