رابرٹ پیٹنسن نے والد بننے کے بعد جذباتی خیالات کا اظہار کیا

رابرٹ پیٹنسن نے والد بننے کے بعد جذباتی خیالات کا اظہار کیا


مشہور اداکار رابرٹ پیٹنسن نے اپنی منگیتر سوکی واٹر ہاؤس کے ساتھ بیٹی کی پیدائش کے بعد والد بننے کے حوالے سے دلی خیالات کا اظہار کیا۔

اداکار نے جمعرات، 13 فروری کو اپنی آنے والی فلم مکی 17 کے عالمی پریمیئر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ننھی بیٹی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ایک انٹرویو کے دوران، پیٹنسن نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی، جس کی پیدائش مارچ 2023 میں ہوئی تھی، غیر معمولی طور پر ایک “پرسکون نیند لینے والی” بچی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “میں اب ماہر بن گیا ہوں، جیسے ایک خفیہ طریقے سے ڈائپر تبدیل کرنا، جب بچہ یہ بھی نہ سمجھے کہ اس کا ڈائپر بدلا جا چکا ہے۔”

ایک بیٹی کے والد ہونے کے ناطے، انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اپنی مصروفیت کے باوجود وہ ہمیشہ ایسی فلم کرنا چاہتے تھے جو والدین کے رہنما اصولوں پر مبنی ہو۔

“میں ہمیشہ کسی بھی پروجیکٹ کے لیے تیار رہتا ہوں،” بیٹ مین کے اداکار نے مزید کہا۔

پیٹنسن کے یہ خیالات اس وقت سامنے آئے جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اور ان کی منگیتر نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک نجی تقریب میں خفیہ شادی کر لی تھی۔

تاہم، دسمبر 2023 میں منگنی کرنے والے اس جوڑے نے اب تک ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

کام کے حوالے سے، رابرٹ پیٹنسن کی نئی فلم مکی 17 7 مارچ 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

اس فلم میں ٹوائی لائٹ کے اداکار مکی بارنس کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں